Header Ads Widget

بھارتی فٹبال ٹیم بھی پاکستان کا مقابلہ کرنے کی بجائے فرار ہوگئی

 بھارتی ٹیم کے منتظر رہے کہ وہ آئیں تو میچ کھیلیں، لیکن انڈین ٹیم ہمارے مقابلے پر آنے کے بجائے وہاں سے فرار ہو گئی : ہیڈ کوچ عبدالرشید


ہیڈ کوچ عبدالرشید نے یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ بھارت اور ہم الگ الگ لیول کے ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔

تاہم ان کے ہیڈ کوچ نے ہمارے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کی درخواست کی اور ہم نے رضامندی ظاہر کر دی۔
تاہم جب ہم فائنل جیت گئے تو جشن منانے کے بعد بھارتی ٹیم کے منتظر رہے کہ وہ آئیں تو میچ کھیلیں، لیکن انڈین ٹیم ہمارے مقابلے پر آنے کے بجائے وہاں سے فرار ہو گئی اور اس کے بعد انہیں نہیں دیکھا۔
ہیڈ کوچ نے شکوہ کیا کہ بھارتی ٹیم سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ جیتی تو ان کے وزیراعظم نے پوری ٹیم کو بلایا جب کہ ہمارے بچے تو مکمل 11 کھلاڑیوں کی ٹیم کا میچ کھیلے اور جذبہ وجنون کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتا لیکن ان بچوں کو وہ پذیرائی نہیں ملی۔

کچھ نہیں تو ایک بار وزیراعظم شہباز شریف ان بچوں کو بلا کر ان کے ساتھ چائے ہی پی لیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان یورپ سے گولڈ میڈلز جیت کر آئے اور ٹرافی بھی وطن لائے

Post a Comment

0 Comments